بلاول کے سن روف سے باہر نکلنے پر آصفہ اور بختاور پریشان

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد ریلی کے دوران پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے گاڑی کے سن روف سے باہر آنے پر آصفہ اور بختاور بے حد پریشان رہیں اور بار بار انہیں فون کرکے اور میسجز کرکے سن روف سے باہر نہ آنے کا کہتی رہیں۔ ذرائع کے مطابق ریلی کے دوران بلاول نے پروگرام سے ہٹ کر متعدد مقامات پر گاڑی کے سن روف سے باہر نکل کر جیالوں کے نعروں کا جواب دیا۔ جبکہ سن روف سے نکلنے پر اپنی والدہ شہید بے نظیر بھٹو کو کھو دینے والی بہنوں نے بھائی کے اس اقدام کو پسند نہ کیا۔ انہوں نے پہلے بلاول کیساتھ موجود یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے ذریعے پیغام بھجوایا دوبارہ ایسا ہونے پر خود بلاول کو فون کرکے ایسا کرنے سے منع کیا۔ مگر اس کے باوجود بلاول ریلی کا استقبال کرنے والوں کے نعروں کا جواب دینے کیلئے گاڑی کے سن روف سے باہر نکلتے رہے۔

Related posts