جدہ سٹیل ملز کی فروخت کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آباد(نیوزلائن)جدہ سٹیل ملز کی فروخت کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں پیش کر دیا گیا ، شیزی نقوی کا بیان حلفی بھی عدالت میں جمع کرا دیا گیا ۔ ریکارڈ کے مطابق جدہ سٹیل ملز 2005 میں مبلغ 6 کروڑ 31 لاکھ روپے میں فروخت کی گئیں ۔ ریکارڈ کے مطابق ملز کی فروخت کے موقع پر چار کروڑ چوبیس لاکھ ستر ہزار ریال کی رقم ایڈوانس میں لی گئی جبکہ دو کروڑ چھ لاکھ تیس ہزار ریال معاہدے کے دو ہفتے بعد ادا کئے گئے ۔ اس موقع پر حسین نواز نے شیزی نقوی کا بیان حلفی بھی عدالت میں جمع کرا دیا ، بیان حلفی 13 جنوری 2017 کو ریکارڈ کیا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ برطانوی عدالت میں التوفیق کمپنی بطور نمائندہ پیش ہوتا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن کے چاروں فلیٹس کو حدیبیہ پیپرز ملز کیلئے رہن نہیں رکھا گیا تھا ، دسمبر 1998 ء میں سینیٹر رحمان ملک کی رپورٹ میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا تھا کہ شریف خاندان ان فلیٹس کا مالک ہے ۔

Related posts