ایک دہائی میں دہشت گردی کے 17ہزار واقعات‘ لاکھوں جانیں قربان


اسلام آباد(رانا حامد یٰسین)پاکستان میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران دہشت گردی کے 17ہزار وقعات ہوئے۔اپنے مزموم مقاصد کیلئے وطن عزیز کو شعلوں میں جھونکنے والوں نے لاکھوں انسانی جانوں کو لقمہ اجل بنا دیا‘ زخمیوں کی تعداد مرنے والوں سے بھی زیادہ ہے۔ دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ جانے والوں میں جوان و ضعیف‘ خواتین و مرد‘ بچے‘ سکیورٹی فورسز کے اہلکار‘ مذہبی و سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں۔وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات سال 2010میں 2061ہوئے۔ سال 2006میں 1444‘ سال 2007میں 1820‘ سال 2009میں 1938‘ سال 2011میں 1680‘ سال 2012میں 1361‘ سال 2013میں 1571‘ سال 2014میں 1816‘ سال 2015میں 1139‘ سال 2016میں 785واقعات ہوئے۔رپورٹ کے مطابق دہشت گردی سے سب سے زیادہ صوبہ خیبر پختونخواہ متاثر ہوا۔

Related posts