معروف مصنفہ بانو قدسیہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں


لاہور(نیوزلائن)معروف مصنفہ اور مرحوم دانشور اشفاق احمد کی بیوہ بانو قدسیہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف افسانہ نگار اور راجہ گدھ جیسے کلاسک ناول کی مصنفہ بانو قدسیہ 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئی ہیں۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں 10 روز پہلے شوگر اور دل کے عارضے کے باعث نجی ہسپتال داخل کرایا گیا تھا لیکن ڈاکٹرز کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔ان کے انتقال پر ملک بھر کے صحافتی و ادبی حلقوں میں شدید غم کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ بانو قدسیہ معروف دانشور و مصنف اشفاق احمد کی بیوہ تھیں جبکہ وہ خود بھی اردو ادب میں اپنی منفرد شناخت رکھتی ہیں۔ ان کا ناول راجہ گدھ اردو ادب کے کلاسکس میں شمار ہوتا ہے۔انہوں نے راجہ گدھ کے علاوہ بھی حاصل گھاٹ، آتش زرِ پا، فٹ پاتھ کی گھاس جیسی متعدد کتابیں لکھی

Related posts