علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد(نیوزلائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار2017ء کے جاری داخلوں میں میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ جن پروگراموں کے داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہورہے ہیں ان میں پی ایچ ڈی ٗ ایم ایس/ایم فل /ایم ایس سی آنرز ٗ کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی اے/ایم پی اے ٗ بی ایس پروگرامز ٗ ایم ایس سی) شماریات فزکس ٗ ریاضی ٗ کیمسٹری ٗ سوشیالوجی ٗ مائیکروبیالوجی ٗ ای پی ایم ٗ ماس کمیونیکیشن ٗ سسٹین ایبل انوائرمینٹل ڈیزائن ٗ انوائرمینٹل سائنس اور باٹنی ( اور پی جی ڈی ارلی چائلڈ ایجوکیشن شامل ہیں”یہ اعلان شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر ٗ سید ضیاء الحسنین نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر پیش کئے گئے پروگرامزمیں داخلے کے خواہشمند امیدوار اپنا داخلہ فارم پراسپکٹس میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق بغیر داخلہ فیس کے براہ راست متعلقہ شعبہ کو ارسال کریں۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر پیش کئے گئے پروگرامز کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 6۔مارچ 2017ء مقرر کی گئی ہے۔ ان پروگرامزمیں داخلوں کے حصول کے لئے ایڈمیشن ٹیسٹ 15سے 20۔ اپریل کے درمیان منعقدہوں گے۔ ٹیسٹ/انٹرویوز میں کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ30۔اپریل2017ء کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرجاری کی جائے گی۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن اور سوشیالوجی پروگرامز کے امیدواروں سے داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز نہیں لئے جائیں گے۔ ان پروگرامز کے میرٹ داخلہ فارم کے ساتھ فراہم کی جانے والی تعلیمی قابلیت کی دستاویزات کی بنیاد پر مقررکئے جائیں گے۔ قابل اور مستحق طلبہ کی حوصلہ افرائی کے لئے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے احکامات کے مطابق یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میرٹ اور شفافیت پر سختی سے عملدرآمد کررہے ہیں ۔

Related posts