کیبل آپریٹرز کو بھارتی فلمیں چلانے کی اجازت مل گئی


لاہور(نیوزلائن)کیبل آپریٹرز کو کیبل چینلز پر بھارتی فلمیں نشر کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ یہ اجازت دی ہے لاہور ہائی کورٹ نے۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے اپنے عبوری حکم نامے میں پیمرا کی طرف سے عائد کردہ بھارتی فلموں پر پابندی ختم کر دی ہے اور کیبل آپریٹرز کو بھارتی فلمیں چلانے کی اجازت دیدی ہے۔جبکہ عدالت عالیہ نے پیمرا سے اگلی تاریخ پیشی پر جواب طلب کر لیا ہے اور پیمرا کو اپنے 19اکتوبر 2016کے بھارتی فلموں پر پابندی کے حکم نامے کی وضاحت کرنے کی ہدائت کی ہے۔جبکہ وفاقی حکومت کو بھی اس حوالے سے وضاحت پیش کرنے کی ہدائت کی گئی ہے۔

Related posts