مصباح کی چھٹی : سرفراز ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے بھی فیورٹ


اسلام آباد (رانا حامد یٰسین)ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے بعد سرفراز احمد قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے بھی فیورٹ ہیں انہیں مصباح الحق کی جگہ قومی ٹیسٹ سکواڈ کی کپتانی سونپی جا رہی ہے۔ مصباح الحق کو دورہ ویسٹ انڈیز سے ڈراپ کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے تاہم اس کا دارومدار پی ایس ایل میں مصباح کی کارکردگی پر رکھا گیا ہے۔پی ایس ایل میں ناقص کارکردگی مصباح الحق کی عالمی کرکٹ کے خاتمے کا باعث ہو سکتی ہے، چیئرمین پی سی بی ٹیسٹ کپتان کی تبدیلی چاہتے ہیں مگر فوری طور پر ایسا نہیں کرنا چاہتے وہ سابقہ کارکردگی کی بناء پر مصباح الحق کو آخری چانس دینا چاہتے ہیں تاہم چیئرمین سلیکشن کمیٹی انضمام الحق سرفراز کو ٹیسٹ سکواڈ کی کپتانی سونپنے کے حامی ہیں انضمام چاہتے ہیں کہ تمام طرح کی کرکٹ میں ایک ہی کپتان ہو۔پی سی بی کی اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں اس وہ اس کا اظہار بھی کرچکے ہیں مگر چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل میں مصباح کی کارکردگی اور فٹ نس جانچنے کی رائے دی اور اس معاملے کو پی ایس ایل کے فائنل تک مؤخر کر دیا۔ پی ایس بی ذرائع کے مطابق سرفراز کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی دینے اور طویل عرصے کی پلاننگ اس کے ساتھ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے مصباح الحق کوٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کا موقع ملا بھی تو یہ ان کا آخری دورہ بھی ہو سکتا ہے۔
نیوزلائن

Related posts