ناصر جمشید کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے معطل

لاہور(نیوزلائن) پی سی بی نے ٹیسٹ اوپنر ناصر جمشید کو کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے فوری طور پر معطل کر دیا ہے وہ تاحکم ثانی کسی بھی ڈومیسٹک یا انٹرنیشنل سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ پی سی بی نے ٹیسٹ اوپنر ناصر جمشید کو کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے فوری طور پر معطل کر دیا ہے پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کہا ہے کہ یہ کارروائی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل اسکینڈل میں شرجیل خان، خالد لطیف و دیگر کے نام آنے پر یہ اطلاعات گردش میں تھیں کہ ناصر جمشید نے الزامات کی زد میں آنے والے کھلاڑیوں کے بکیز کے ساتھ رابطوں میں کردار ادا کیا تھا۔ اوپنر نے 4 مارچ 2015 کو کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں آخری بار ملک کی نمائندگی کی تھی۔

Related posts