لاہوردھماکہ: دہشت گردوں کا ہدف شہید ڈی آئی جی تھے


لاہور(نیوزلائن) لاہور دھماکے میں حملہ آور کا اصل ہدف شہید ڈی آئی جی کیپٹن سید احمد مبین تھے۔کیپٹن مبین ٹریفک میں تعیناتی سے قبل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں تھے اور انہوں نے انتہاپسندوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں میں اہم کامیابیاں حاصل کی تھیں جس کے بعد سے انہیں تھریٹ بھی مل رہے تھے۔ دھماکے کے فوری بعد کالعدم دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار کی طرف سے واقعہ کی ذمہ داری قبل کر لینے سے بھی اس خدشے کو تقویت مل رہی ہے کہ دہشت گردوں نے پلان کرکے کارروائی کی اور ان کا نشانہ پولیس آفیسر ہی تھے۔دہشت گردوں نے رش میں بھی ایسے مقام کو چنا جہاں پولیس آفیسر موجود تھے جبکہ رش تو دوسری جانب بھی موجود تھا۔مگر حملہ آور نے پولیس آفیسر اور میڈیا کو ہی نشانہ بنایا۔

Related posts