جڑواں شہروں میں ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوزلائن) ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مندرجہ ذیل لاہور اور سیہون میں دہشتگردی واقعات کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی کے جڑواں شہروں میں دہشت گردی کے خطرات سے زائد سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے ۔ زرائع کے مطابق قومی انسداد دہشتگردی اتھارٹی کی طرف سے جاری سکیورٹی الرٹ سیکرٹری پنجاب ،ڈی سی او راولپنڈی ،آئی جی اسلام آبادکو لکھا گیا ہے کہ ایک خود کش بمبار ، اسامہ ولد علی محمد اوردوسرا جو اس خود کش بمبار کا سرپرست ہے جس کا نام غزالی ہے راولپنڈی اوراسلام آباد میںکسی جگہ بھی دہشتگردانہ کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ ، ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں روپوش ایک اوردہشتگرد نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررکھی تھی ۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد راولپنڈی اسلام آباد کی اہم تنصیبات ، ہسپتالوں ، سکولوں ،اہم پلوں اوردیگر اہم پبلک مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں جس میں عوامی پارکس بھی شامل ہیں مذکورہ دہشتگردبالخصوص بروز اتوار کو کسی بھی پارک کو اپنا نشانہ بناسکتے ہیں۔،وزارت کے مطابق انہیں پکڑنے کی کوشش جاری رہے ۔

Related posts