پنجاب پولیس کے وائرلیس سیٹ دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کا خدشہ

لاہور(احمد یٰسین)پنجاب پولیس کے وائرلیس سیٹ دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کا خدشہ ہے۔لاہور‘ فیصل آباد‘ ملتان‘گوجرانوالہ‘حافظ آباد‘ سرگودھا‘ بہاولپور‘ جھنگ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ چنیوٹ‘ قصور‘ شیخوپورہ‘ ننکانہ‘گجرات‘ ڈی جی خان سمیت صوبے کے تمام اضلاع سے وائرلیس سیٹ غائب ہونے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق پولیس کے غائب ہونے والے سیٹ ایکٹو ہیں اور وائرلیس کے ذریعے ہونیوالی پولیس کی گفتگو قطعی طور پر محفوظ نہیں گردانی جا رہی۔ پولیس حکام کے مطابق غائب ہونیوالے وائرلیس سیٹوں بارے رپورٹس موصول ہوئی ہیں اور ان کی تلاش کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ سینکڑوں وائرلیس سیٹ میڈیا کے نمائندوں کے پاس ہونے کی بھی رپورٹس سامنے آئی ہیں جبکہ متعدد وائرلیس سیٹ مشکوک افراد اور انتہا پسندوں کی پہنچ میں بھی پہنچ جانے کے خدشات ہیں۔

Related posts