شرجیل خان اور خالد لطیف کیخلاف تحقیقاتی ٹریبونل قائم


لاہور (نیوزلائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف 3 رکنی ٹربیونل بنا دیا ہے ۔ کھلاڑیوں کے خلاف آئندہ ہفتے سے تحقیقات شروع ہوں گی ۔ پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں اہم پیشرفت ، شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف کرکٹ بورڈ نے تین رکنی ٹربیونل قائم کر دیا ، ٹربیونل کی سربراہی جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر کریں گے ۔ وسیم باری اور سابق چیئرمین پی سی بی جنرل ریٹائرڈ توقیر ضیا کو بھی ٹربیونل کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ ٹربیونل آئندہ ہفتے سے فکسنگ میں ملوث دونوں کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرے گا ۔ اس سے قبل شرجیل اور خالد نے پی سی بی کی چارج شیٹ کا جواب دیتے ہوئے ماسوائے ایک تمام الزامات کی تردید کی تھی ۔ کرکٹرز کا موقف تھا کہ وہ فکسنگ نہیں صرف بورڈ کے اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں ۔

Related posts