مصباح الحق دورہ ویسٹ انڈیز میں بھی کپتانی کریں گے


لاہور (نیوزلائن) قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز ، مصباح الحق نے ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیابی ظاہر کردی ، اوپنر احمد شہزاد کی ٹیم میں واپسی کا بھی امکان ہے ۔ مصباح الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے دستیابی ظاہر کر دی ۔ وہ چھبیس اپریل سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کپتان ہونگے ۔ بیالیس سالہ مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم لگاتار چھ ٹیسٹ میچز ہارچکی ہے ۔ شارجہ ٹیسٹ سے شروع ہونے والا شکستوں کا سلسلہ کیویز اور کینگروز کے دیس میں بھی تھم نہ سکا ۔ پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ تین نصف سنچریاں بنانے والے احمد شہزاد کی ٹیم میں واپسی کا بھی امکان ہے ، سلیکشن کمیٹی نے پی ایس ایل میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے دس نوجوان کرکٹرز کی فہرست بھی تیار کرلی جنہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے زیرغور لایا جائے گا ۔

Related posts