بینز جوس مضر صحت ہے: فیصل آباد کا میئر عوام کی زندگیوں سے کھیلنے لگا



فیصل آباد (نیوزلائن)میئر فیصل آباد رزاق ملک عوام کی زندگیوں سے کھیلنے لگا۔ میئر فیصل آباد کی ملکیتی کمپنی کا تیار کردہ جوس بینزانتہائی مضر صحت ہے اور اس پر فیصل آباد کے کمشنر اپنے زیر کنٹرول سکولوں میں پابندی عائد کر چکے ہیں۔نیوز لائن کے مطابق بینزجوس بنانے والی کمپنی فیصل آباد کے میئر رزاق ملک کی ملکیتی ہے اور اس کے تیار کردہ جوسز انتہائی مضر صحت قرار پا چکے ہیں۔بینزجوس کے مضر صحت ہونے کی وجہ سے فیصل آباد کے کمشنر مومن علی آغا نے بینزجوس کو اپنے زیر کنٹرول پبلک سکولوں میں باقاعدہ پابندی عائد کر چکے ہیں۔اس حوالے سے کمشنر آفس اور سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بینز جوس بچوں کی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے اور اس میں ایسے اجزاء ہیں کہ جو بچوں کیلئے زہر ہیں۔اس لئے ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ انتہائی مضر صحت قرار پانے کے باوجود پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملی بھگت سے میئر فیصل آباد رزاق ملک اپنی فیکٹری کے مضر صحت اور زہر جیسے جوس بینزکو پنجاب بھر میں فروخت کر رہے ہیں اور انتظامیہ ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہی۔ بلدیاتی نمائندے بن کر عوام کی جان و مال کے تحفظ کا حلف اٹھانے والے میئر فیصل آباد خود عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں اور اس پر شرمسار بھی نہیں ہیں۔ بینز جوس مضر صحت ہونے کے باوجود مسلسل فروخت کئے جانے کے حوالے سے میئر فیصل آباد رزاق ملک سے متعدد مرتبہ رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے اس بارے میں جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھا۔تاہم میئر فیصل آباد کے ترجمان غلام غوث کا کہنا تھا کہ وہ میئر کے حوالے سے بلدیاتی معاملات میں مؤقف دے سکتے ہیں ان کے بزنس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے وہ کیا ہے اور کیسا ہے۔

Related posts