نواز شریف نے امریکن انتخابات کے دوران ہیلری کلنٹن کی مدد کی


راولپنڈی (نیوزلائن) سربراہ عوامی لیگ شیخ رشیداحمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسحاق ڈارسے کہاکہ پی پی اور آپ ایک ہی لوگ ہیں۔ پیپلز پارٹی پانامہ کیس میں شرکت نہ کرنے کا رونا ساری زندگی روئے گی۔کراچی یا روالپنڈی کوئی بھی جگہ ہو ہم اپنا کچرا خود جمع نہیں کرسکتے۔ حسین حقانی کے حالیہ کالم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ میمو گیٹ سکینڈل کے دوران سابق صدر زرداری نے حسین حقانی کو وزیر اعظم پاکستان سے زیادہ پروٹول دیا۔اگر اس وقت جنرل کیانی ایکسٹینشن نہ لیتے تو میمو سکینڈل کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہوجاتی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اگلے پندرہ دن پاکستانی سیاست کی لئے نہایت اہم ہیں۔ قوم پانامہ کیس کے فیصلے سے قبل انڈین آرمی کی جانب سے کنٹرول لائن پر فائرنگ، حسین حقانی کے آرٹیکل اور افغانستان کی28دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے پاکستان کے خلاف اتحاد کی ٹائمنگ کو سمجھے۔شیخ رشید نےالزام عائد کیا کہ زرداری اورنوازشریف ملکی سلامتی کےلءے بہتر نہیں ہیں ، نواز شریف نے امریکن انتخابات کے دوران ہیلری کلنٹن کی مالی اور اخلاقی مدد کی۔2018کے انتخابات پر پوچھے گئے سوال پر سربراہ عوامی تحریک شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سابق صدر زرداری کے زیر سایہ سیاست کے میدان میں ترقی نہیں کر سکتے۔ موجودہ حکومت کبھی بھی سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دے گی۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بھی دھاندلی کو ختم نہیں کر سکتیں۔

Related posts