ڈی جی خان: غازی گھاٹ پر ٹریفک جام‘ گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں


ڈی جی خان (نیوزلائن)ڈی جی خان‘ مظفر گڑھ روڈ پر ٹریفک جام کی وجہ سے 20کلومیٹر تک گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں۔ نیو زلائن کے مطابق ڈی جی خان کے قریب غازی گھاٹ پل پر ایک گاڑی پھنسنے کی وجہ سے ٹریفک جام ہوا جو بڑھتے بڑھتے ٹریفک کا بے ہنگم اژدھام بن گیا۔ ٹریفک جام کی وجہ سے غازی گھاٹ پل کے دونوں اطراف 15سے 20کلومیٹر تک گاڑیوں کی لائنیں بنی ہوئی ہیں۔ ٹریفک جام رات گیارہ بجے شروع ہوا اور صبح تک گاڑیاں جام میں پھنسی رہیں۔ ٹریفک جام میں ایمبولینس اور مختلف محکموں کی سرکاری گاڑیاں پھنسی رہیں۔ پولیس‘پٹرولنگ اہلکار‘ ضلعی انتظامیہ سمیت کسی نے ٹریفک جام کھلوانے کی کوشش نہیں کی جس کی وجہ سے ہزاروں شہری‘ خواتین اور بچے ٹریفک میں پھنسے اور حکام کے خلاف سراپا احتجاج بنے رہے۔

Related posts