ہندو میرج بل منظور، ہندو خاندانوں کو قانونی تحفظ ملے گا


اسلام آباد: (نیوزلائن) صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر ہندو میرج بل پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد یہ بل آج سے نافذ ہو گیا ہے۔ بل کے نفاذ کے حوالے سے جاری کردہ ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس قانون کے نفاذ سے ہندو برادری کو شادیوں اور خاندانی حقوق کے حوالے سے تحفظ ملے گا۔ انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ حکومت ہندوؤں کی شادی کے اندراج کیلئے رجسٹرار مقرر کرے گی۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ حکومت نے اقلیتوں سمیت پاکستان کے تمام لوگوں کو ہمیشہ یکساں ترجیح دی ہے اور پاکستان کی تمام اقلیتیں نہایت محب وطن ہیں۔

Related posts