سرکاری ملازمین کیلئے بجٹ میں اہم اعلانات متوقع


اسلام آباد (نیوزلائن)وفاقی بجٹ2017-18 ءمیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس، پنشن میں15 فیصد اضافہ جبکہ ملک کے آٹھ بڑے شہروں میں مقیم سرکاری ملازمین جن کے پاس سرکاری رہائش نہیں ہے کو نقد صورت میں ادا کی جانے والی ہائرنگ سیلنگ میں بھی25فیصد اضافہ کی ابتدائی تجویز سامنے آ گئی ہے ، سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وفاقی بجٹ پر اب تک ہونے والے ابتدائی اجلاسوں میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو تنخواہوں اورپنشن بجٹ میں الگ الگ پندرہ فیصد اضافہ کا اشارہ دیا گیا ہے اور اب وزارتوں نے آئندہ وفاقی بجٹ میں اپنی تنخواہوں اورپنشن کی مد میں اسی بنیاد پر نئے اہداف مقرر کرنے شروع کر دیئے ہیں ملک کی اعلیٰ بیورو کریسی نے حکومت سے کہا ہے کہ جس طرح پنجاب میں اہم سرکاری عہدوں پر تعینات افسران کو سپیشل تنخواہیں اور مراعات دی جا رہی ہیں اسی طرح وفاق اور چاروں صوبوں میں وفاقی پوسٹوں پر تعینات افسران کیلئے بھی ایسا ہی تین گنا تنخواہوں کا پیکیج دیا جائے تاکہ سرکاری مشنری سے ذہین افراد کے بیرون ملک جانے یا نجی شعبے میں جانے کے بڑھتے ہوئے رحجان کو روکا جاسکے تاہم الیکشن بجٹ سال ہونے کے سبب اب وفاقی حکومت ایسی تجاویز ہی شامل کرے گی جس قدر مالی گنجائش دستیاب ہوگی وفاقی وزارت خزانہ کے متعلقہ ونگ میں ایسی بہت سے تجاویز پر کام شروع ہو چکا ہے اور ان پر آنے والے مالی تخمینہ جات بنائے جا رہے ہیں تاکہ ان آئندہ مہینوں میں وفاقی بجٹ کو حتمی شکل دیتے وقت ان بجٹ تجاویز پر عمل درآمد ممکن ہے یا نہیں کے بارے میں حتمی فیصلے لئے جا سکیں جبکہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ نے وفاقی حکومت کو ہائرنگ سیلنگ میں100فیصد اضافہ کا حکم دیا تھا گزشتہ سال کے وفاقی بجٹ کے بعدہائرنگ سیلنگ میں35فیصد اضافہ کیا گیا تھا اور اب بھی اس حکم نامہ کے تحت ہائرنگ سیلنگ میں 65فیصد اضافہ کی گنجائش موجود ہے تاہم بجٹ کے ابتدائی اجلاسوں میں ہائرنگ سیلنگ کی مد میں35فیصد کے اضافہ کا عندیہ دیا گیا ہے ۔

Related posts