توہین آمیز مواد کی اشاعت میں ملوث 2افراد گرفتار

اسلام آباد (نیوزلائن) توہین آمیز مواد کی اشاعت میں ملوث 2افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ نیوزلائن کے مطابق چوہدری نثار کے خصوصی حکم پر حساس اداروں نے گستاخانہ مواد کی اشاعت میں ملوث 2افرا د ، ایاز نظامی اور رانا نعمان کو گرفتار کیا ہے ۔ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق یہ دونوں افراد ہالینڈ ، برطانیہ ، کینیڈا اور امریکہ سے رابطے میں تھے اور انہیں ان ممالک سے ٹیکنیکل مدد بھی فراہم کی جا رہی تھی ۔ ان افراد کے پاس سے ہالینڈ کی سم بھی بر آمد ہوئی جس کے ذریعے وہ واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے مرتکب ہو رہے تھے ۔

Related posts