سپیشل اولمپکس میں شریک پاکستانی دستہ واپس پہنچ گیا

لاہور (نیوزلائن) سپیشل اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد پاکستان کا دستہ وطن واپس پہنچ گیا ۔ قومی ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر سولہ میڈلز سینے پر سجائے ۔ آسٹریا میں منعقدہ گیمز میں شرکت کے بعد قومی دستہ تین الگ الگ پروازوں سے اسلام آباد ، کراچی اور لاہور پہنچا ۔ ائیرپورٹ پر اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدے داروں اور عزیز و اقارب نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا ۔ قومی ایتھلیٹس نے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر سولہ تمغے جیتے جن میں سونے کے تین ، چاندی کے سات اور کانسی کے چھ تمغے شامل ہیں ۔

Related posts