ودیا بالن کو مندر میں عبادت کے دوران جنسی ہراساں کیا جاتا رہا

ممبئی(نیوزلائن) بالی ووڈ کی ڈرٹی گرل ودیا بالن کو کولکتہ ایئرپورٹ کے بعد مندر میں بھی مداح کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔بالی ووڈ اسٹار ودیا بالن اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی بنوانے یا تصاویریں کھنچوانے سے منع نہیں کرتیں اور یہی وجہ ہے اداکارہ کے مداح ان کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے بیتاب رہتے ہیں لیکن اب اداکارہ کو یہی عادت مہنگی پڑنا شروع ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم’’بیگم جان‘‘کی تشہیری مہم کے سلسلے میں کولکتہ پہنچنے پرایئرپورٹ پر مداح کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کے بعداب ممبئی کے مندر میں بھی مداح نے ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے۔اپنے انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ممبئی کے مندر میں پوجا کے دوران ایک شخص نے میرے کاندھے پرہاتھ رکھا جس پر میں نے آنکھیں کھول کر دیکھا اور حیران رہ گئی تو اس کا کہناتھا کہ ’’میڈم میری بیگم جان کو ہیلو کہہ دیں‘‘ جس پر میں نے اسے انتظار کا کہا لیکن پھر اس شخص نے میرے جسم کو زور سے جھکڑ لیا جس پر مجھےغصے آگیا اور اس شخص کو حد میں رہنے کا کہا۔واضح رہے کہ اداکارہ ودیا بالن اپنی فلم ’’بیگم جان‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو کہ 14 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Related posts