شیخوپورہ: آئل ٹینکر ٹرین سے ٹکرا گیا، دو افراد جاں بحق

شیخوپورہ(نیوزلائن) لاہور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین شیخوپورہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جس سے ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگ گئی اور اس کے نتیجے میں متعدد مسافروں کے جھلسنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ٹرین کی متعدد بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق ٹرین میں جس مقام پر آگ لگی وہاں ریلوے پھاٹک موجود تھا جہاں سے ایک آئل ٹینکر گزر رہا تھا اور ممکنہ طور پر ٹرین کے آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 اور فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں مسافروں کی ہلاکت کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ جائے حادثہ پر موجود ایک عینی شاہد نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس رات 12 بجے کے قریب ہرن منار ریلوے پھاٹک پر پہنچی تو پھاٹک کراس کرتے ہوئے آئل ٹینکر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی جس نے ٹرین کی بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عینی شاہد نے بتایا کہ واقعے کے بعد کئی لوگ بھی جھلس گئے ہیں جب کہ دیگر مسافروں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت اپنا سامان لے کر ٹرین سے اتر گئے

Related posts