چین نے مسلم خواتین کے حجاب اور مردوں کی داڑھی پر پابندی لگا دی

بیجنگ(نیوزلائن) چین نے اپنے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں خواتین کے حجاب کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ مسلمان مردوں کے اسلامی طرز کی داڑھی رکھنے کی بھی ممانعت کی ہے۔حکومت نے مقامی انتظامیہ کو ہدائت کی گئی ہے کہ حجاب پر پابندی کے احکامات پر سختی کیساتھ عمل کرایا جائے۔پاکستان کی سرحد سے ملحقہ چینی صوبے سنکیانگ میں مسلم خواتین کے برقعہ پہن کر ریلوے سٹیشن‘ ہوائی اڈوں‘ بس سٹاپس‘ مارکیٹ میں کام کرنے اور ریل‘پبلک بس‘ ٹیکسی کار اور ہوائی جہاز سے سفر کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ مسلمان مردوں کے اسلامی طرز کی داڑھی رکھنے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے جبکہ داڑھی والوں کو بھی ریلوے سٹیشن‘ بس سٹاپس اور ہوائی اڈوں پر کام کرنے کی پابندی لگائی گئی ہے حکومت نے مقامی انتظامیہ کو سختی کیساتھ احکامات جاری کئے ہیں کہ کسی کیساتھ رعائت نہ برتی جائے۔

Related posts