سرگودھا میں دربار کی گدی نشینی کا تنازع 19 افراد قتل

سرگودھا (نیوزلائن)سرگودھا کے چک95 شمالی میں دربار کے گدی نشینی پر دو گروپوں تنازع :درگاہ کو خون میں نہلا دیا۔ رات بھر خون کی ہولی کھیل کر 19 افراد کو قتل کر دیا۔ زرائع کے مطابق درگاہ کے متولی نے ساتھیوں سے ملکر مریدوں کو نشہ آور چیز کھلانے کےبعد مریدوں کو ڈنڈوں اور خنجروں کر وار سے قتل کر دیا۔ قتل ہونے والوں میں 2 اسلام آباد، 1 پیرمحل، 2 میانوالی، اور 1 سرگودہا، سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس نے دربار کے متولی محمد یوسف اور عبدالوحید اور اسکے 5 ساتھی کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے دربار اور اس ارگرد سرچ آپریشن شروع کردیاگیا – ڈپئی کمشز لیاقت علی چھٹہ اور ڈی پی او کپیٹن ( ر ) سہیل چوہدری دربار کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گدی نشینی پر دو گروپوں تنازع چل رہا تھا۔ پولیس نے 7 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کاعمل شروع کر دیا ہے لاشوں اور زخمی ہسپتال لے جانے کاعمل شروع کردیا ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی کانفاد کردیا ۔

Related posts