مانچسٹر آف پاکستان کا سپوت مانچسٹر آف برطانیہ کے مئیر کا الیکشن لڑے گا

فیصل آباد(نیوزلائن)برطانیہ میں مقیم فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے محمد اسلم گریٹر مانچسٹر کے میئر کا الیکشن لڑیں گے۔ گریٹر مانچسٹر کے مئیرکے الیکشن میں حصہ لینے والے وہ پہلے پاکستانی اور پہلے مسلمان ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہری محمد اسلم میئر مانچسٹر کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ محمد اسلم نہ صرف پہلے پاکستانی بلکہ پہلے مسلمان ہوں گے جو میئر مانچسٹر کے الیکشن میں حصہ لیں گے۔انہیں نہ صرف مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمان تارکین وطن بلکہ پاکستانی اورایشیائی کمیونٹی کی بھی حمائت حاصل ہے۔ میئر مانچسٹر کا الیکشن 4مئی کو ہورہا ہے اور اس میں آٹھ امیدوار مدمقابل ہیں۔ مانچسٹرکے رہائشی گیارہ لاکھ سے زائد ووٹرز میئر کا چناؤ کرنے کیلئے حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

Related posts