ویسٹ انڈیز نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دیدی

گیانا(نیوزلائن)ویسٹ انڈیز نے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں 309 رنز کا تاریخی ہدف حاصل کرکے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف 300 سے زائد رنز کا ہدف حاصل کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز جیسن محمد نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے 91 رنز بنائے۔ جیسن محمد کو شاندار کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز پاول نے 61 اور نرس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 15 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔ نرس نے 4 پاکستانی کھلاڑیوں کا بھی شکار کیا۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض نے سب سے زیادہ 9 اوورز میں 69 رنز دیے، جبکہ محمد عامر نے دو کھلاڑی آوٹ کرکے 59 اور اسپنر شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کرکے 52 رنز دیے۔ پاکستان پانچویں مرتبہ 300 سے زائد رنز کے اسکور کو دفاع کرنے میں ناکام ہوا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے گیانا میں 9 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

Related posts