جادو ٹونادکھانے والے ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ


اسلام آباد(نیوزلائن)جادو ٹونا دکھانے والے ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔نیوزلائن کے مطابق پیمرا اتھارٹی کے ممبران نے ایک اجلاس میں ٹی وی چینلز پر جادوٹونے‘ کالا علم‘ پیری مریدی‘ نجوم و اسی نوعیت کے دیگر معاملات کو دکھانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ اتھارٹی کے ممبران نے اتفاق رائے سے ایسے معاملات ٹی وی پر چلانے کو معاشرے کیلئے نامناسب قرار دیا اور اس کی روک تھام کی ہدائت کی تھی۔ اتھارٹی کے اسی فیصلے کے تناظر میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جادوٹونا‘ کالا علم اور اسی نوعیت کے دیگر معاملات پر پروگرام دکھانے والے ٹی وی چینلز کیخلاف ایکشن لیا جائے۔ پہلے مرحلے میں ان ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کئے جائیں گے اس کے باوجود ایسے پروگرام نہ روکنے والوں کیخلاف ایکشن ہو گا

Related posts