بھارتی جاسوس کلبھوشن یاد یو کو سزائے موت سنا دی گئی

اسلام آباد(نیوزلائن) بھارتی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادو کو سزائے موت سنادی ۔ کلھبوشن یادو پاکستان کے خلاف جاسوسی اورتخریب کاری میں ملوث تھا اوریہ کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کلبھوشن یادو کی سزائے موت میں توثیق کی ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے بھارتی جاسوس کلبھوشن یاد یو کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یاد یو کو سزائے موت سنا دی گئی، کلبھوشن کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے پاکستان میں جاسوسی، انتشار پھیلانے پر سزا سنائی گئی، مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل میں چلایا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس نے دوران تفتیش تمام الزامات کو تسلیم کیا تھا، کلبھوشن یادیو نے کراچی اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا اعتراف کیا تھا جبکہ یہ بھی اعتراف کیا تھا وہ بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘کے مشن پرتھا۔یاد رہے کہ بھارتی نیوی کے افسر کلبھوشن یادیو کو 3مارچ 2016کو گرفتار کیا گیا تھا۔جس کے بعد بھارت نے تسلیم کیا تھا کہ بلوچستان سے پکڑا جانے والا جاسوس کلبھوشن یادیو ہماری نیوی کاافسر تھا، بحریہ سے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لی تھی۔

Related posts