تیسری عالمی جنگ 13مئی کو شروع ہو گی اور13 اکتوبر کو ختم ہو جائے گی” خطرناک پیشنگوئی

ڈونلڈٹرمپ کے امریکہ کا صدر منتخب ہونے سمیت لاتعداد پیش گوئیاں کرنے والے معروف امریکی شخص نے اب تیسری عالمی جنگ کے متعلق بھی رونگٹے کھڑے کر دینے والی پیش گوئی کر دی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ہوریشو ویلیگس (Clairvoyant Horacio Villegas)کا کہنا ہے کہ ”میں نے خواب دیکھا ہے کہ آسمان سے آگ کے گولے زمین پر برس رہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اب تیسری عالمی جنگ شروع ہونے جا رہی ہے۔“ہوریشو نے اس پیش گوئی میں تیسری عالمی جنگ وقوع پذیر ہونے کی تاریخ بھی بتائی ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ ”یہ جنگ 13مئی کو شروع ہو گی۔ یہ وہ دن ہے جس روز مقدس خاتون پرتگال کے ایک گاﺅں میں گئی تھیں اور انہوں نے لوگوں کو متنبہ کیا تھا کہ اگر روس کو ان کے مذہب کا پیروکار نہ بنایا گیا تو خدا اسے (روس کو)دنیا کی تباہی کے لیے استعمال کرے گا۔“ہوریشو کا کہنا تھا کہ ”تیسری عالمی جنگ 13مئی کو شروع ہو گی اور13 اکتوبر کو ختم ہو جائے گی لیکن تب تک کئی ممالک صفحہ¿ ہستی سے مٹ چکے ہوں گے اور کروڑوں لوگ لقمہ¿ اجل بن چکے ہوں گے۔“

Related posts