پانامہ کیس کا فیصلہ لکھا جا چکا‘ اعلان 20اپریل کو ہوگا



اسلام آباد(نیوزلائن) سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کے فیصلے کو حتمی شکل دیدی ہے۔ فیصلہ لکھا جا چکا ہے اوررواں ہفتے کسی بھی وقت اس کا اعلان کر دیا جائے گا غالب امکان ہے کہ 20اپریل کو فیصلہ کا اعلان ہوگا۔نیوزلائن کے مطابق رواں ہفتے کیلئے سپریم کورٹ کی کاز لسٹ جاری کی جاچکی ہے اور اس میں پانامہ کیس شامل نہیں ہے تاہم ذرائع کے مطابق پانامہ کیس کے فیصلے کو لکھا جا چکا ہے تمام ججز نے اس فیصلے کا جائزہ لے لیا ہے مرکزی فیصلے کے علاوہ بعض ججز نے الگ سے نوٹ بھی دئیے ہیں اور اس کو بھی فیصلے کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ اسی ہفتے سنا دیا جائے گا۔اور اس کیلئے سپریم کورٹ کی طرف سے ضمنی کاز لسٹ جاری کی جا سکتی ہے۔

Related posts