نواز شریف کی نااہلی ثابت ہوگئی‘استعفیٰ دیدیں‘ زرداری


اسلام آباد(نیوزلائن)سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی سپریم کورٹ میں ثابت ہوگئی ہے‘ عدالت کے دو سینئر ترین ججز نے ان کی ناہلی کا براہ راست حکم سنایا۔میں ان دونوں ججز کو سلام پیش کرتا ہوں۔ دنیا کو پتہ چل گیا ہے کہ میاں نواز شریف ”شریف“ نہیں ہیں۔وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ عدالت کا فیصلہ آچکا ہے۔نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر نے پاناما کیس پر سپریم کورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے قوم سے مذاق قرار دیدیا ہے۔ کہتے ہیں کہ جو ججز نہ کر سکے کیا وہ 19 گریڈ کا افسر کر سکے گا؟ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کے فیصلے کو مسترد کرتا ہوں لیکن اختلافی نوٹ لکھنے والے اور وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے والے دو ججوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان ججوں نے اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں ہیں۔ ان دو ججوں کی رائے ہی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مٹھائیاں بانٹنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ 9 ماہ تک عوام کے ساتھ دھوکا اور ان کے ساتھ مذاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو اخلاقی طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے لیکن میں انھیں جانتا ہوں کہ وہ آخری دم تک یہ اقدام نہیں اٹھائیں گے۔

Related posts