ہارون جھارا رنگ میں اترنے کو تیار


لاہور(نیوزلائن)اڑتیس برس پہلے انوکی اور جھارا پہلوان کا رنگ میں گھمسان کا رن پڑا تھا۔ لیکن اس کے بعد دونوں میں ہوئی دوستی کی شروعات ہوئی۔ آج جھارا پہلوان دنیا میں نہیں مگر انوکی نے دوستی کا حق ادا کر دیا۔ جھارا کے بھتیجے ہارون پہلوان کو انوکی چند سال پہلے جاپان لے گیا تھا جس کو اس نے جدید اور دیسی کشتی کا پہلوان دیا ہے۔ ہارون پہلوان اب رنگ میں اترنے کو تیار ہے۔ جھارا کے اہلخانہ آج انوکی کے ہیں بہت مشکور کہ انہوں نے خاندان کو ایک بہترین پہلوان دیا ہے۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن ہارون پہلوان کی تیاری سے مطمئن ہے۔ فیڈریشن کا خیال ہے کہ 17 سالہ ہارون رواں سال پاکستان کی جانب سے جونیئر سطح کے مقابلے کھیل سکتا ہے:۔

Related posts