فیصل آباد میں میڈیکل یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ


فیصل آباد(ندیم جاوید)پنجاب حکومت نے فیصل آباد میں میڈیکل یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس کیلئے پنجاب میڈیکل کالج(پی ایم سی) کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی ایم سی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کیلئے باضابطہ کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت نے پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کر لیا ہے۔پی ایم سی یونیورسٹی کیلئے ابتدائی کام کا آغاز کردیا گیا ہے پرنسپل پی ایم سی کو اس حوالے سے چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرکے فوری بھجوانے کا حکم دیا گیا۔ پی ایم سی یونیورسٹی کا قیام گورنر پنجاب کی طرف سے آرڈیننس جاری کرکے عمل میں لایا جائے گا بعد ازاں آرڈیننس کی بنیاد پر ہی پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کی جائے گی۔ابتدائی طور پر فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کے سرکاری و نجی میڈیکل کالجز کو پی ایم سی یونیورسٹی کیساتھ الحاق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے بعد یونیورسٹی اپنے طور پر مزید اقدامات کرنے میں بااختیار ہو گی۔

Related posts