گولن تحریک سے روابط،ترکی میں ایک ہزار افراد گرفتار


انقرہ(نیوزلائن)ترکی میں پولیس نے ایک ہزار افراد کو حکومت مخالف رہنما فتح اللہ گولن کی تحریک سے روابط کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ نیوزلائن کے مطابق ترکی کے وزیرِ داخلہ سلیمان سوئلو کا کہنا تھا کہ ملک کے 72 صوبوں میں گذشتہ رات گولن نیٹ ورک کیخلاف کارروائی میں 1009 خفیہ ‘امام حراست میں لیے گئے ہیں۔انھوں نے اس کارروائی کو ترکی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ترک حکام کے مطابق پولیس کو ابھی مزید 2200 افراد کی تلاش ہے جن میں سے اکثریت کا تعلق ترک پولیس فورس ہی ہے۔یہ گرفتاریاں ترک صدر کے متنازع ریفرینڈم میں کامیابی کے بعد ملک میں ان کے مخالفین پر پہلا بڑا کریک ڈاون ہے۔ترک حکام کے مطابق پولیس کو ابھی مزید 2200 افراد کی تلاش ہے جن میں سے اکثریت کا تعلق ترک پولیس فورس ہی ہے۔

Related posts