انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں دو لڑکیوں کے اکٹھے لیٹنے پر پابندی


اسلام آباد(نیوزلائن)انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آبادنے گرلز ہاسٹل میں ایک سے زیادہ لڑکیوں کے اکٹھے ایک بستر میں سونے اور لیٹنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔نیوزلائن کے مطابق اس پابندی کا حکمنامہ جامعہ کی انتظامیہ نے تمام گرلز ہاسٹل وارڈنز کو بھجوا دیا ہے۔ آفس آرڈر نادیہ ملک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔حکمنامے میں واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ دو طالبات ایک کمبل میں نہیں سوسکتیں۔ایک بستر پر دو طالبات کا اکٹھے سونا‘اکٹھے بیٹھنا اور اکٹھے لیٹنا منع ہے۔ دوبیڈ یا زمین پر بستر ایک ساتھ نہیں لگائے جا سکتے۔ دو بیڈ یا بستروں کا کم سے کم فاصلہ دو فٹ رکھا جائے۔انتظامیہ کی طرف سے ہاسٹل وارڈنز کے سختی کیساتھ ہدائت کی گئی ہے کہ اس حکمنامے پر عمل کرایا جائے اور اس پر عمل نہ کرنے والی طالبات کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے

Related posts