برج ٹاؤن ٹیسٹ : پاکستان کے پہلی اننگز میں تین وکٹوں پر172 رنز

 

برج ٹاؤن(نیوزلائن)پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 312 رنز کے جواب میں تین وکٹوں کے نقصان پر172 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کنگسٹن اوول بارباڈوس میں کھیلا جا رہا ہے۔ قومی ٹیم کو کالنی آندھی کا اسکور ختم کرنے لیے مزید 140 رنز درکار ہیں جب کہ سات وکٹیں باقی ہیں۔ دوسرے دن کے اختتام پر اوپنر اظہر علی 81 اور کپتان مصباح الحق رنز بنا چکے تھ کینسنگٹن اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 312 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پہلے دن کھیل کے اختتام پر روسٹن چیز 131 جبکہ جیسن ہولڈر 58 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ تاہم دوسرے دن کے کھیل کا ابھی آغاز ہی ہوا تھا کہ جیسن ہولڈر اپنے رنز میں بغیر کوئی اضافہ کیے بغیر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ محمد عباس کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد نے ان کا کیچ لیا۔ اس کے بعد گزشتہ روز وکٹ پر جم کر کھیل پیش کرنے والے روسٹن چیز بھی میدان میں نہ ٹھہر سکے اور کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد عامر کی گیند پر یونس خان نے ان کا کیچ لیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو نواں نقصان 312 کے سکور پر اٹھانا پڑا جب دویندرا بشو صرف 14 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ یہ وکٹ بھی محمد عباس کے حصے میں آئی۔ ویسٹ انڈیز کے آخری کھلاڑی جوزف کو یاسر شاہ نے بولڈ کیا جنہوں نے صرف 8 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں محمد عباس 4 وکٹیں حاصل کر کے کامیاب باؤلر رہے جبکہ محمد عامر 3، یاسر شاہ 2 اور شاداب خان ایک وکٹ حاصل کر سکے۔ میچ کے پہلے روز میزبان ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ براتھ ویٹ اور کرین پاؤل میدان میں اترے لیکن اپنی ٹیم کو اچھا اوپننگ سٹینڈ فراہم نہ کر سکے۔ ٹیم کا سکور ابھی 12 رنز تک ہی پہنچا تھا کہ براتھ ویٹ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے صرف 9 رنز بنائے۔ یہ وکٹ محمد عامر کے حصے میں آئی اور سرفراز احمد نے ان کا کیچ لیا۔ اس کے فوری بعد شمرون ہیٹمائر آئے اور بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔ محمد عباس کی گیند پر اظہر علی نے ان کا کیچ لیا۔ ویسٹ انڈیز کا سکور ابھی 37 رنز پر پہنچا تو اسے شائی ہوپ کی صورت میں تیسرا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔ ہوپ نے صرف 5 رنز بنائے۔ یہ وکٹ یاسر شاہ کے حصے میں آئی اور سرفراز احمد نے ہی وکٹوں کے پیچھے ان کا کیچ لیا۔ اس کے بعد پاؤل اور روسٹون چیز نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا تاہم ویسٹ انڈیز کا سکور 102 رنز پر پہنچا تو ان کی چوتھی وکٹ بھی گر گئی۔ محمد عامر نے ذمہ داری سے بیٹنگ کر رہے کیرن پاؤل کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔ پاؤل نے 38 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی پانچویں وکٹ 107 کے سکور پر گری جب نئے آنے والے کھلاڑی وشال سنگھ بھی پاکستانی باؤلرز کی گیندوں کا سامنا نہ کر سکے اور صرف 3 رنز بنا کر چلتے بنے۔ محمد عباس کی گیند پر یونس خان نے ان کا کیچ لیا۔ میزبان ٹیم کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وکٹ کیپر شین ڈاؤرچ تھے جنہوں نے 29 رنز بنائے۔ پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے تھے

Related posts