ن لیگ کو سینیٹ الیکشن نہیں جیتنے دیں گے، زرداری

بدین(نیوزلائن)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بدین میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میرے پاس پیار کا جادو ہے، پاکستان میں جہاں بھی گیا، پیار ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ روٹی، کپڑا اور مکان کی آج بھی ہماری عوام کی ضرورت ہے، نجانے میاں صاحب کو غریبوں سے کیا دشمنی ہے، “وہ” شیر ہو گا مگر کاغذی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میاں صاحب نے کبھی دیہی ترقی پر توجہ نہیں دی، میاں صاحب چاہتے ہیں کہ ہم اپنی بجلی نہ بنا سکیں۔ آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ آج یا کل میاں صاحب کو جانا ہو گا، دو ماہ بعد جائیں یا تین ماہ بعد جائیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ میاں صاحب میں آپ کو پہلے کی طرح مارچ میں بھی سینیٹ نہیں لینے دوں گا، بولے میاں صاحب ہم سینیٹ بھی لیں گے اور قومی اسمبلی بھی لیں گے۔انہوں نے بدین کے لوگوں کو مخاطب کرکے کہا کہ ان زمینوں پر آپ کا حق ہے، میں نے وزیر اعلیٰ سے کہا ہے کہ یہاں کے لوگوں میں زمینیں تقسیم کریں، ان کی زمینوں تک نہر کا پانی پہنچائیں گے اور بینظیر کارڈ کی تعداد دوگنا کریں گے

Related posts