یہ اسلامی ملک ہے: نرسوں کے نقاب کرنے پر پابندی عائد


اسلام آباد (نیوزلائن) ملک بھر میں زیر تربیت نرسز کے نقاب اوڑھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق اس پابندی کا مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت اسکولوں اور کالجز میں زیر تربیت نرسز کے نقاب اوڑھنے پر پابندی عائد ہو گی۔ نقاب پر پابندی عائد کرنے سے متعلق پاکستان نرسنگ کونسل کی اکیڈمک کمیٹی نے سفارش کی تھی۔مراسلے میں کہا گیاکہ نرسز ٹیچنگ اسکول میں بھی خدمات سر انجام دیتی ہیں۔پابندی کا فیصلہ حفاظتی اور سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ جس کے تحت دوران ڈیوٹی نرسز کے نقاب اوڑھنے پر پابندی عائد ہو گی۔ مزید برآں ملک بھر میں نرسز کے یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ جس کے لیے پی این سی (پاکستان نرسنگ کونسل) نے چاروں صوبوں سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔چاروں صوبے نئے یونیوفارمز کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نرسز کے نقاب اوڑھنے پر پابندی کا فیصلہ غیر ملکی ڈونرز کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا۔

Related posts