اسلام آباد(نیوزلائن) شہد کی مکھیوں کے حملے سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ایک ملازم جاں بحق سات افراد زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد کی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے باغیچے میں کام کرتے مالیوں پر شہد کی مکھیاں ٹوٹ پڑیں، مکھیوں کے جان لیوا حملے میں گلزار نامی شخص موقع پر جاں بحق بجکہ سات افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد دینے کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے جاں بحق ملازم کی آخری رسومات کے لئے چالیس ہزار روپے جبکہ اس کے بیٹے کو نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔
Related posts
-
ٹریفک وارڈن نے بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی
لاہور( نیوزلائن)غازی چوک میں تعینات ٹریفک وارڈن نے دس سالہ بچے کی اغواء کی کوشش ناکام... -
موسم میں تبدیلی آتے ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع
لاہور(نیوزلائن)موسم میں تبدیلی آتے ہی مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ،... -
پنجاب کے 80فیصد گارڈز کی سکیورٹی کلیئرنس نہ ہوسکی
لاہور (نیوزلائن)پنجاب کے 80فیصدرجسٹرڈ سکیورٹی گارڈزکی سکیورٹی کلیئرنس نہ ہو سکی۔سکیورٹی کلیئرنس کے بغیر ہی گارڈز...