حساس مقامات کی عکس بندی: غیر ملکی صحافی کو پاکستان سے نکال دیا گیا



اسلام آباد(نیوزلائن) پولینڈ کی مشہور خاتون ٹی وی اینکر مارٹیانا ووجسی چاﺅسکا عملے کے ہمراہ خفیہ ادارے کی حراست میں رہنے کے بعد وطن روانہ ہو گئیں۔ نیوزلائن کے مطابق نیشنل جیوگرافک میگزین کی سابق ایڈیٹر انچیف اور ان کے ساتھ آنیوالا عملہ بغیر اجازت لئے ان علاقوں میں ویڈیو ریکارڈنگ کر رہا تھا جہاں پر پابندی تھی۔ خفیہ ادارے نے پاکستانی حکام کی جانب سے دی گئیں ہدایات پر عمل نہ کرنے پر انہیں عملہ سمیت حراست میں لے لیا۔ پولینڈ کی وزارت خارجہ نے پاکستانی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی تصدیق کی کہ مارٹیانا اور ان کے عملے نے پاکستانی حکام کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔ ٹی وی جرنلسٹ نے بغیر مناسب ویزا، درکار صحافتی اور انتظامی اجازت نامہ حاصل کئے ان علاقوں میں ریکارڈنگ کی جہاں پر ویڈیو بنانا ممنوع تھا۔ ادھر ٹی وی اینکر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے افغان سرحد کے قریب شمال مغربی حصے میں ٹی وی سیریز “عورت دنیا کے کونے پر” کی ایک اور قسط کی ریکارڈنگ کر رہی تھیں جس کے دوران انہیں حراست میں لیا گیا۔

Related posts