کراچی میں تیسری عالمی صوفی کانفرنس کا آغاز ہو گیا

کراچی(نیوزلائن)شہر قائد میں میں دو روزہ صوفی کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ مقامی ہوٹل میں تیسری عالمی صوفی کانفرنس کا افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کیا۔ کانفرنس میں ملکی اور غیرملکی مندوبین نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ صوفیوں کی سر زمین ہے، دہشتگر صوفیوں کے پیغام سے ڈرتے ہیں، جبھی انکے مزاروں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوفی ازم کا پیغام ہر مذہب اور ہر زبان کے بولنے والوں کیلئے ہے۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو داد دی۔ کانفرنس میں سندھ کے صوفی فنکاروں نے سندھ کی ثقافتی دھنوں پر شاہ عبدالطیف بھٹائی کا کلام پیش کیا جسے حاضرین نے خوب پسند کیا۔

Related posts