لاہور‘ مال روڈدھماکہ کے 10ملزم ”پولیس مقابلے“میں ہلاک

لاہور(نیوزلائن)مال روڈ دھماکے کے دس ملزمان پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے جبکہ انکے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ نیوزلائن کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پولیس کیساتھ ایک مقابلے میں دس افراد مارے گئے جن کے بارے میں پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ افراد پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر ہونے والے دھماکے میں ملوث تھے۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ سی ٹی ڈی کی ایک ٹیم گرفتار ملزمان کو اسلحہ کی برآمدگی کے سلسلے میں لے کر جارہی تھی کہ مناواں کے قریب گرفتار ملزمان کے ساتھی دہشت گردوں نے ان کو چھڑوانے کیلئے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا۔ جوابی کارروائی کے طور پر پولیس نے بھی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں گرفتار ملزمان بھی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ تاہم ان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے مرنے والوں اور فرار ہونے والوں کے خلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔

Related posts