شہباز شریف کا عمران خان کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس


لاہور(نیوزلائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رشوت کی پیشکش کے الزام پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس بھجوایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام بے بنیاد ہے، عمران خان نے لگائے گئے الزامات میں ایک دوست کا بھی ذکر کیا، ان کا مؤکل ایک صوبے کا سربراہ اور سیاست میں انتہائی اہم کردار کا حامل ہے، عمران خان نے الزام لگا کر ان کی ساکھ کو مجروح کیا ہے جس پر وہ شہباز شریف سے معافی مانگیں، عمران خان اگر وزیراعلی پنجاب سے معافی نہیں مانگتے تو 10 ارب روپے ہرجانہ دیں۔ واضح رہے کہ عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ پاناما لیکس پر زبان بند رکھنے کے لیے شہباز شریف نے اپنے ایک دوست کے ذریعے انہیں 100 ارب روپے رشوت کی پیشکش کی تھی

Related posts