عوام تیاری کر لیں‘ رمضان میں بھی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو رہے گا


اسلام آباد (نیوزلائن)مسلم لیگ ن کی حکومت توانائی بحران پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ پنجاب میں مسلسل9سال اور وفاق میں 4سالہ حکومت کے بعد بھی مسلم لیگ ن کی حکومت بجلی کے بحران میں کمی لانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔چھے ماہ میں بجلی بحران حل کرنے کی دعویدار ن لیگی قیادت کیلئے چار سالہ حکومت کے بعد صرف رمضان میں لوڈشیڈنگ ختم کرنا بھی ممکن نہیں ہو پایا۔وزارت پانی و بجلی کی رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس ایام میں بھی بجلی کی بندش کو روکنا ممکن نہیں ہوگا۔بجلی بندش پورے رمضان میں بھی جاری رہے گی جبکہ رمضان سے پہلے اور بعد میں بھی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہی رہے گا۔ وفاقی وزیر بجلی خواجہ آصف اور وزیرمملکت پانیو بجلی عابد شیر علی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بند نہیں ہو گی۔ کوشش صرف یہ کی جارہی ہے کہ سحر اور افطار کے اوقات میں بجلی بندش نہ ہوسکے۔

Related posts