ڈان لیکس کامرکزی کردارآرمی افسر کا انتہائی قریبی عزیزنکلا


اسلام آباد(نیوزلائن)ڈان لیکس کی اب تک کی سامنے آنیوالی رپورٹ میں ڈان لیکس کا سب سے مرکزی ڈان کا ایڈیٹر ظفر عباس ہے۔ ظفر عباس کے بارے میں اب تک میڈیا میں بہت کم سامنے آیا ہے۔ شائع ہونیوالے چند رپورٹس کے مطابق ظفر عباس کو اپنے ذرائع سے رپورٹ ملی جو اس نے اپنے رپورٹر سرل المیڈا کے ذریعے اخبار میں شائع کروائی۔ اس رپورٹ کو شائع کرواتے ہوئے ظفر عباس نے متعلقہ ”بیٹ“ رپورٹر کو بھی نظرانداز کیا اور خصوصی طور پر سرل المیڈا کے ذریعے خبر فائل کروائی۔ڈان لیکس کا انکوائری کمیشن سرل المیڈا اور ظفر عباس سے بھی تحقیقات کرچکا ہے۔ سرل المیڈا کے خبر کی اشاعت سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف‘ سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید‘ پی آئی او راؤ تحسین‘ طارق فاطمی اور متعدد دیگر شخصیات سے رابطوں کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ رپورٹ میں ”ڈان لیکس“کا سب سے زیادہ ذمہ دار ڈان کے ایڈیٹر ظفر عباس کو قرار دیا گیا ہے۔ ظفر عباس کے بارے میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ وہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اطہر عباس کے بھائی ہیں۔سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی وجہ سے ان کے آرمی افسران کیساتھ بھی قریبی روابط ہیں۔

Related posts