پاناما کیس:جے آئی ٹی کا غیر ملکی ماہرین سے مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزلائن) پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے غیر ملکی اکاونٹس اور اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کے لیے غیر ملکی ماہرین سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا  کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا الیکشن کمیشن کی جانب سے بھجوایا گیا ریکارڈ جے آئی ٹی کو موصول ہوگیا ہے جبکہ جے آئی ٹی نے غیر ملکی ماہرین سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے، ماہرین وزیر اعظم اور بچوں کے غیر ملکی اکاو¿نٹس اور اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔ پاکستان اور برطانیہ سمیت کئی ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے کے باضابطہ معاہدے نہیں جس کی وجہ سے جے آئی ٹی کو سرکاری سطح پر معلومات کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔

Related posts