گوادرمیں دہشت گردوں کا حملہ : دس مزدور جاں بحق

گوادر (نیوزلائن)بلوچستان میں دو مختلف مقامات پر تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دس مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق گوادر کے علاقوں گنت اور پشگان میں سڑک بنانے والے مزدوروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دس مزدور جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئے جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے جبکہ امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

Related posts