پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے کرتاریخ رقم کردی

ڈومینیکا(نیوزلائن)پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ڈومینیکا ٹیسٹ میں 101 رنز سے شکست دے کر نہ صرف سیریز 1-2 سے اپنے نامکرلی بلکہ ویسٹ انڈیز کو اسی کی سرزمین پر 60 سال بعد شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ڈومنیکا ٹیسٹ میں 101 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ گرین شرٹس نے تاریخ میں پہلی بار کیربیئن کے دیس میں سیریز جیتی۔ ویسٹ انڈیز کو اسی کے گھر ہرانے کا خواب 60 سال بعد پورا ہو گیا۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیت لی۔ تیسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 101 رنز سے شکست دیکر پاکستان نے ڈومنیکا ٹیسٹ اور سیریز اپنے نام کر لی۔ پاکستان نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔ تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ پر سات رنز سے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ کریگ بریتھویٹ 6 رنز بنا کر یاسر شاہ کا نشانہ بنے۔ شمرون ہٹمائر کو 25 رنز پر محمد عامر نے بولڈ کیا۔ شائی ہوپ سترہ رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ وشال سنگھ کو یاسر شاہ نے دو رنز پر چلتا کیا۔ شین ڈاؤرچ کی اننگز بھی دو رنز تک محدود رہی۔ انہیں یاسر شاہ نے بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ کپتان جیسن ہولڈر ایک سو اکیاون کے مجموعی اسکور پر 22 رنز بنا کر حسنعلی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ روسٹن چیز نے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 304 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے 202 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،یاسر شاہ نے 5، حسن علی نے 3 جبکہ محمد عامر اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز کو مین آف دی میچ جب کہ 25 وکٹوں کے ساتھ یاسر شاہ کو سیریز کا سب سے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں اظہرعلی کی سنچری، کپتان مصباح الحق، بابراعظم اور سرفراز احمد کی نصف سنچریوں کی بدولت 367 رنز بنائے جب کہ دوسری اننگز میں قومی ٹیم نے 8 وکٹوں پر 174 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کردی تھی۔ میزبانویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 2477 رنز بنا سکی تھی

Related posts