ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز مکمل کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل


فیصل آباد(نیوزلائن) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے قیام کے پانچ ماہ بعد پنجاب حکومت نے چیئرمین، وائس چیئرمین اور ٹیکنوکریٹ ممبرز کی نامزدگی کیلئے کمیٹی قائم کردی۔ وزیراعلی پنجاب کی منظوری سے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہور احمد کمیٹی کے کنوینئر، سیکرٹری سکولز ملک اللہ بخش کمیٹی سیکرٹری ہوں گے۔ کمیٹی دس ممبران پر مشتمل ہے جس میں چیئرمین پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن، وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی، لسہعت یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی، ڈاکٹر نسرین رحمان، متعلقہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز شامل ہیں۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ہر ضلع کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں چیئرمین ، وائس چیئرمین کی نامزدگی کیلئے معلقہ ڈویژنل کمشنر کی منظوری سے تین تین امیدواروں کی فہرستیں کمیٹی میں پیش کرے گا۔ کمیٹی امیدواروں کے انٹرویوز کرتے گی جس کی سفارش پر حتمی منظوری پنجاب حکومت دے دی۔ کمیٹی کو ہر ضلع کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں ٹیکنوکریٹس کی تعداد کا تعین کرنے کی بھی ذمہ داری دی گئی ہے

Related posts