بہترین کارکردگی پر طلبہ میں انعامات اور اسناد کی تقسیم

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ،محکمہ تعلیم فیصل آباد اور پاکستان الائنس فار سائنس اینڈ میتھ کے زیراہتمام گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول مدینہ ٹائون میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل اور ضلعی سطح پر ہقنے والے سائنس کوئز مقابلوں کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر اے ڈی سی خالد مسعود فروکہ، ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن خالد اختر، انجمن تاجران سٹی کے خواجہ شاہد رزاق سکا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار ساجد، الف اعلان کے مینجر غلام حسین سومرو نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں الف اعلان کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آصف مغل، ڈی او چائلڈ پروٹیکشن بیورو الفت عباس، سکقل پرنسپل، اساتذہ اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب میں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

Related posts